اسلام آباد:چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ

14 Sep, 2018 پی ٹی وی نیوز
مصر کے یوسف سلیمان اور ’’روان۔ایلربی‘‘ نے چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مردوں کے فائنل میں یوسف سلیمان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے’’لیواو ‘‘ سے ہوا۔یوسف سلیمان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائیٹل اپنے نام کیا۔انہوں نے گیارہ تیرہ، گیارہ تیرہ، گیارہ سات، گیارہ چھ اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کی۔میچ چھہتر منٹ تک جاری رہا۔۔۔۔۔۔۔خواتین کا ٹائٹل مصر کی ’’روان۔ایلربی‘‘ نے حاصل کیا۔فائنل میں ’’ایلربی‘‘ نےہموطن ’’نادا ۔عباس ‘‘کو صرف چھتیس منٹ کے مقابلے میں شکست دی۔ ’’ایلربی‘‘ نے گیارہ۔پانچ،گیارہ۔آٹھ اور گیارہ۔سات سے کامیابی حاصل کی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل ارشد ملک تهے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے۔سکواش لیجنڈ قمر زمان، جہانگیر خان اور جان شیر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: