پشاور: شہری کا ٹریفک وارڈن پرتشدد، آئی جی کے پی کے نے نوٹس لےلیا

14 Sep, 2018 چینل24
پشاور ( 24نیوز ) شہری کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد اور اسے دھکہ دینے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ شہری کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ شیر شاہ سوری روڈ پر پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راستہ نہ دینے پر شہری نے بزرگ ٹریفک وارڈن کو مارا پیٹا، دھکے دیے اور اس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش بھی کی۔ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ شہری کو روکا تو اس نے مجھے مارنا شروع کر دیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی کے پی کے نے سی سی پی او کو واقعہ کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: