سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے اسکروٹنی فارم

03 Oct, 2018 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سائنس پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے اسکروٹنی فارم بروز بدھ 3 اکتوبر سے بروز جمعہ 2 نومبر 2018ء تک وصول کیے جائیں گے۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں یو بی ایل کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔

علاوہ ازیں پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے طلباء کی مارکس شیٹس ان کے کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں،طلباء اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ان گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹ ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: