خوبرو اداکار عمران عباس کا اداکاری چھوڑنے کا اعلان

09 Oct, 2018 اب تک
خوبرو اداکار عمران عباس کا اداکاری چھوڑنے کا اعلانویب ڈیسک: (09 اکتوبر 2018) پاکستان شوبز انڈسٹری نے معروف اور خوبرو اداکار عمران عباس نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔عمران عباس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صرف اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم فن کے دوسرے شعبوں میں کام کرتارہوں گا۔عمران عباس کا کہنا تھا کہ اداکاری سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم دوسرے شعبوں میں کام جاری رکھوں گا۔ عمران عباس کے مطابق وہ پروڈکشن یا ڈائریکشن کے شعبے میں آ سکتے ہیں تاہم کسی مخصوص شعبے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے اداکار عمران عباس نے میری ذات ذرہ بے نشاں، خدا اور محبت ، دل مضطر، الوداع، ، تم کون پیا، ، محبت تم سے نفرت ہے جیسے معروف ڈرامہ سیریلز میں اپنی شاندار اداکاری کی دھاک بٹھائی اور تھوڑے ہی عرصے میں مقبولیت کی منزلیں طے کر لیں۔اداکار عمران عباس نے اب تک آٹھ سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے 3 فلمیں بالی ووڈ کی ہیں۔عمران عباس نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2013 میں فلم ‘انجمن’ سے کیا۔ عمران عباس کی پہلی بالی ووڈ فلم 2014 میں ‘کریئیچر تھری ڈی’ ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا۔ان کی دوسری بالی ووڈ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ تھی، جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان، رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے جیسی اداکارائیں شامل تھیں۔عمران عباس کی تیسری بالی ووڈ فلم ‘جانثار’ 2015 میں ریلیز ہوئی، تاہم انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں اب تک سنجے لیلیٰ بھنسالی، شیکھر کپور اور کرن جوہر سمیت بڑے بالی وڈ فلم ساز متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کر چکے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: