امام الحق کو انجری، آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

11 Oct, 2018 ڈان نیوز
نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلی کی انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران فیلڈنگ میں ڈائیو کرتے ہوئے امام اپنی انگلی زخمی کرا بیٹھے۔یہ بھی پڑھیںپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ امام کے الٹے ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔امام کی غیرموجودگی میں اظہر علی سے اوپننگ کرا کر لیگ اسپنر شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اس بات کا دارومدار شاداب کی گروئن انجری سے صحتیابی پر ہے۔ امام الحق نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں محمد حفیظ کے ہمراہ 205 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 76رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں 48رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: