لنچ کے وقفے پر آسٹریلیا کو جیت کیلئے 247 رنز، پاکستان کو 7وکٹیں درکار

11 Oct, 2018 اب تک
لنچ کے وقفے پر آسٹریلیا کو جیت کیلئے 247 رنز، پاکستان کو 7وکٹیں درکاردبئی: (11 اکتوبر 2018) پاکستان کے خلاف پہلےٹیسٹ میں چارسوباسٹھ رنزہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔مہمان ٹیم نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لیئے ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگ تین وکٹ پرایک سوچھتیس رنز سے شروع کی تھی۔ پاکستان کوفتح کےلیےسات وکٹوں کی ضرورت ہے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگ چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سواکیاسی رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی تھی اور آسٹریلیا کوفتح کے لیے چار سو باسٹھ  رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیانے آخری دن نامکمل دوسری اننگ ایک سو چھتیس رنزتین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ عثمان خواجہ پچاس اورٹریوس ہیڈ چونتیس رنز پرناٹ آؤٹ تھے۔ پاکستان کوفتح کےلیےتین سیشنز میں سات وکٹیں اور آسٹریلیا کو تین سوچھبیس رنز درکار تھے۔ٹریوس ہیڈ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر نصف سنچری اورعثمان کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ مکمل کرلی ہے اور عثمان خواجہ 82 جبکہ ٹریوس ہیڈ 70 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: