راکٹ میں اڑان کے فوری بعد خرابی، خلا باز بال بال بچ گئے

11 Oct, 2018 ڈان نیوز
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی جانب جانے والا روسی سویوز راکٹ راستے میں خراب ہونے پر امریکی اور روسی خلا باز کو ہنگامی لینڈنگ کا حکم دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی کے مطابق قازقستان میں قائم بائیکونر کوسموڈوروم سے پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی خلا باز نک ہیگ اور الیگزے اوشی نن نے راکٹ کے بوسٹر میں خرابی کی اطلاع دی۔خلا بازوں کو فوری طور پر زمین پر اترنے کے احکامات جاری ہوئے جس کے بعد ان کا کیپسول بائیکونر کے شمال میں چند سو میل کی مسافت پر اترا۔ بعد ازاں انہیں ریسکیو حکام کی جانب سے بازیاب کرایا گیا۔راکٹ کے اڑان بھرنے کے 90 سیکنڈ بعد اس میں خرابی رونما ہوئی — فوٹو بشکریہ: روسی اسپیس ویبامریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا تھا کہ سویوز کے اترنے کی جگہ پر ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر اطلاع دی ہے کہ خلا باز محفوظ ہیں اور وہ اپنے کیپسول سے باہر آگئے ہیں۔اس معاملے پر روس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دیگر پروازیں منسوخ کر رہا ہے اور راکٹ میں ہونے والی خرابی کی تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے۔راکٹ کے ساتھ ہوا کیا؟راکٹ کے اڑان بھرنے کے وقت بظاہر سب کچھ ٹھیک تھا تاہم اڑان بھرنے کے 90 سیکنڈ بعد ہی ناسا نے اپنی براہ راست نشریات میں بتایا کہ راکٹ کے بوسٹر میں علیحدہ ہونے کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں خرابی رونما ہوگئی ہے۔ کیپسول کے اندر سے سامنے آنے والی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ خرابی کے سامنے آتی ہی دونوں خلا بازوں کو شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔تھوڑی ہی دیر بعد ناسا نے بتایا کہ انہوں نے راکٹ کو زمین پر واپس اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کیپسول راکٹ سے علیحدہ ہوکر پیراشوٹ کے ذریعے نیچے اترا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: