خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے

12 Oct, 2018 نیو
لاہور :نیب کی درخواست پرمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق اوران کے بھائی سلمان رفیق کےپاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابقپاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے نیب کی درخواست پر کارروائی کر تے ہو ئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے علاوہ چیئرمین پیراگون سٹی قیصرامین بٹ کاپاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیاہے۔ نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی پہلے ہی درخواست کر چکا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: