مٹیاری میں اسکول ٹیچر کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکام

12 Oct, 2018 اب تک
مٹیاری میں اسکول ٹیچر کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکاممٹیاری:(12 اکتوبر 2018) پرائمری اسکول ٹیچر کی مبینہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ خاتون ٹیچر کی شکایت پر ڈی او ایجوکیشن نے نذیر قریشی کو معطل کردیا۔مٹیاری کی تحصیل ہالا میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے ٹیچر نذیر قریشی نے کلاس روم میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ چیخ و پکار پر جب خاتون ٹیچر پہنچیں تو ملزم فرار ہوگیا۔لیڈی ٹیچر کی شکایت پر ڈی او ایجوکیشن نے نذیر قریشی کو معطل کردیا ہے۔ ڈی او غلام حیدر نے کہا ہے کہ معاملے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ نذیر قریشی کیخلاف پہلے بھی ایسی شکایات آچکی ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: