گورنمنٹ اسکول طلبہ سے فیس وصول نہ کریں، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے گورنمنٹ اسکولوں کے طلباء و طالبات کی فیسیں معاف کئے جانے کے باوجود کچھ اسکول اب بھی طلبہ سے فارم کی مد میں فیسیں وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے تمام گورنمنٹ اسکولوں کے سربراہان کو آگاہ کیا ہے کہ بورڈ کی طرف سے فارم بغیر کسی فیس کے مہیا کئے جا رہے ہیں لہٰذا وہ طلبہ سے انرولمنٹ، ایگزامینشن یا کسی بھی فارم کی فیس وصول نہ کریں۔ شکایت ملنے کی صورت میں اس اسکول کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.