معروف سوشل میڈیا سٹار شام ادریس نے دوست سے منگنی کرلی

08 Nov, 2018 نوائے وقت

ملتان (شوبز ڈیسک)معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے اپنی دوست فروگی سے منگنی کرلی اور ان کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے۔یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نڑاد کینیڈین شام ادریس اور ان کی دوست فروگی پاکستان میں کافی مشہور ہیں جو کہ یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیو بلاگ اور پرمزاح ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔اب ان دونوں نے ایک دوسرے سے زندگی بھر کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی اس سے پہلے شام ادریس کی جانب سے شادی کی پیشکش متعدد بار مسترد کرچکی ہیں مگر اب آخرکار انہوں نے ہامی بھرلی۔دونوں نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس انگوٹھی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں