فیس بک میسنجر صارفین کا بڑا درد سر ختم ہونے کے قریب

08 Nov, 2018 ڈان نیوز
دنیا کے مقبول ترین میسجنگ اپلیکشنز میں سے ایک فیس بک میسنجر صارفین کا ایک بڑا درد سر کم کرنے والی ہے۔جی ہاں اگرچہ کمان سے نکلے تیر کی واپسی ناممکن ہے مگر بہت جلد اس ایپ میں غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو ضرور واپس بلانا ممکن ہوگا۔جی ہاں فیس بک میں بہت جلد میسج ان سینڈ کا فیچر ہر ایک کے لیے متعارف ہونے والا ہے۔تاہم صارفین کے پاس غلطی سے بھیجے گئے میسج کو ان سینڈ کرنے کے لیے صرف 10 منٹ ہوگئے، وہ بھی اگر دوسرا صارف اسے پڑھ نہ لے۔فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن واٹس ایپ میں یہ فیچر گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا اور آغاز میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا مگر اب اسے ایک گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔فیس بک میسنجر میں یہ نیا فیچر آئی او ایس کے ورژن 191.0 کے ریلیز نوٹ میں کمنگ سون کے طور پر موجود ہے۔ اگرچہ 10 منٹ غلطی سے بھیجے گئے پیغام کی واپسی کے لیے کچھ زیادہ نہیں مگر پھر بھی اسے ابتدائی پر کارآمد ہی سمجھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ کہ فیس بک خاموشی سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کررہی ہے۔اس انکشاف کے بعد کمپنی نے اعلان کیا کہ بھیجے جانے والے پیغامات کو واپس بلانے کا فیچر بہت جلد تمام میسنجر صارفین کو دستیاب ہوگا۔میسنجر میں اس وقت سیکرٹ کنورزیشن موڈ موجود ہے، جس میں صارف اپنے پیغامات کو خودکار طور پر ختم کرنے کا وقت طے کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے علاوہ فیس بک کی زیرملکیت ایک اور ایپ انسٹاگرام میں بھی ان سینڈ کا فیچر موجود ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: