سرفراز احمد نے راس ٹیلر کی حرکت کو شرمناک قرار دیدیا

08 Nov, 2018 اب تک
سرفراز احمد نے راس ٹیلر کی حرکت کو شرمناک قرار دیدیاابوظہبی: (8 نومبر 2018) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے راس ٹیلرکے رویے پرسخت ناراض ہیں۔ ٹیلر بیٹنگ کے دوران امپائر کو محمد حفیظ کا ایکشن غلط بتاتے رہے۔کپتان نے سینئر کیوی بیٹسمین کی حرکت کو شرمناک قرار دے دیا۔ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے راس ٹیلرنے دوبار امپائرز سے محمد حفیظ کے ایکشن کی شکایت کی۔ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد نے میچ کے دوران امپائرز جوئل ولسن اورشوذب رضا سے برہمی کا اظہار کیا۔ جس کے بعد امپائرز نے راس ٹیلر سے بات کی۔RT saba_fazeela: “Ross Taylor reaction wasn’t right and it was disgraceful for me, it’s not his job to point out someone on TV; his job is to play cricket and he should focus on that only” Sarfraz Ahmed on Ross Taylor pointing out Hafeez’s bowling action pic.twitter.com/54mTVk7BLJ— #PAKvNZ #PAKvNZ #PAKvAUS (@CWC19_) November 8, 2018میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے راس ٹیلر کی حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ کا ایکشن لیگل اور آئی سی سی سے کلیئرہے۔ بولر کے ایکشن کی نشاندہی کسی بیٹسمین کا کام نہیں ہے۔ ایک پیشہ ور سینئر کرکٹر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی۔ یہ سراسر اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔ بولر کے ایکشن کی رپورٹ امپائر اور میچ آفیشلز کی ذمہ داری ہے۔ بیٹسمین کو اپنی توجہ بیٹنگ پر دینا چاہیئے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: