پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پی سی بی سے مالی تعاون کی درخواست

09 Nov, 2018 نیو
لاہور : قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے چیئر مین پی سی بی احسان مانی کو ٹیلی فون کر کے حکومت ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کو براہ راست فنڈز دے ۔احسان مانی نے توقیر ڈار کا پیغام وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی ۔ ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سے رابطہ کیا اور ہاکی سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی، دونوں کے درمیان 15 سے 20 منٹ تک گفتگو جاری رہی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ توقیر ڈار نے احسان مانی سے مالی تعاون کی اپیل کی تاہم چیئرمین پی سی بی نے کی ہاکی فیڈریشن کی مالی مدد سے معذرت کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے مسائل وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ توقیر ڈار نے تجویز پیش کی کہ حکومت ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کو براہ راست فنڈز دے، کھلاڑیوں کو دیگر واجبات بھی براہ راست ادا کیے جائیں۔توقیر ڈار نے کہا کہ بھارت میں ہوٹل کے واجبات بھی حکومت براہ راست ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے ہاکی کی معاشی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہاکی معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: