پریانکا کے اس خوبصورت جوڑے کی قیمت آپ کو حیران کردے گی

09 Nov, 2018 ڈان نیوز
بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز امریکا میں گزشتہ ماہ ہوا، جس کے بعد وہ اب بھارت اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے واپس آئی ہیں۔ A post shared by (@priyankachopra) on Oct 29, 2018 at 3:59pm PDTاداکار نے بھارت آتے ہی اپنی والدہ، بھائی اور دوستوں کے ہمراہ دیوالی کے ایونٹ کا جشن منایا۔****یہ بھی دیکھیں: ****اس دوران پریانکا چوپڑا نے اپنے گھر والوں کے ہمراہ لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔پریانکا چوپڑا نے دیوالی کے موقع پر زرد رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا، اور مداحوں کو ان کا یہ انداز خوب پسند بھی آیا۔اداکارہ کا نام ان تمام فہرست کا حصہ بھی بنا جن میں دیوالی کے بہترین ملبوسات کا ذکر کیا گیا۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پریانکا چوپڑا کا یہ جوڑا جتنا خوبصورت نظر آرہا ہے، اس سے کئی زیادہ یہ مہنگا بھی ہے؟اس جوڑے کی رقم بھارتی ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہے، جو 2 لاکھ 21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔پریانکا چوپڑا کے اس خوبصورت جوڑے کو بھارت کی نامور ڈیزائنر انیتا ڈونگرے نے تیار کیا۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا رواں سال دسمبر میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ان کی شادی کی تقریب 2 دسمبر کو جےپور میں منعقد ہوگی، جس میں بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنی شادی کے موقع پر ڈیزائنر منیش ملہوترا اور سبیاسچی کی جانب سے تیار کردہ جوڑوں میں نظر آئیں گی۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کے برائڈل شاور کی تقریب بھی امریکا میں ان کی سہیلیوں نے منعقد کی۔ View this post on Instagram Red, white and Bride!!! #Bachelorette A post shared by (@priyankachopra) on Nov 5, 2018 at 7:39am PSTجس کے بعد چند اور تقریبات میں پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا بھی نظر آئیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: