نویں جماعت کے مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان

image
پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں

کراچی…… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2018کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 9:30 بجے سے شام 5:00بجے کے دوران مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں 30نومبر تک متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مارکس شیٹس حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر طلبہ و طالبات کو دے دی جائیں ، شکایت ملنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق26نومبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال،27نومبر کو جمشید ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، ملیر، بن قاسم، لانڈھی، جمشید ٹاؤن ، 28نومبرکو لیاری، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ ، صدر ، کورنگی مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے ۔ بعد ازاں طلباء وطالبات26نومبر سے 31دسمبر 2018تک اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ بورڈ کی برانچوں نیشنل بینک، حبیب بینک، یوبی ایل، عسکری بینک بورڈ کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.