میٹرک بورڈ، نویں کلاس کے امتحانی فارم جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری

image
گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2019کے جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی گئی ہے ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب یہ فارم بغیر لیٹ فیس کے 30نومبر تک جمع کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسکول اور طلباء و طالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی فارم نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سیحاصل کر سکتے ہیں ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ تمام گورنمنٹ اسکول بھی بغیر کسی فیس کے اپنے فارم بورڈ آفس میں 30نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 30نومبر سے تک جمع کئے جائیں گے، اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ3دسمبر سے 14دسمبر تک 500 روپے ،17دسمبر سے 21دسمبرتک800 روپے، 24دسمبر سے 31دسمبر تک1200 روپے، یکم جنوری سے 11جنوری تک 1500 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.