ضمنی امتحانات میں پہلی بار سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ

image
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے پہلی بار سی سی ٹی وی کیمروں کا میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے ضمنی امتحانات میں تجربہ کر کے تاریخ ساز کامیاب کارنامہ سر انجام دے دیا

چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اپنے آفس میں بیٹھ کر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کچھ امتحانی سینٹرز کی خودمانیٹرنگ کی انہوں نے کہا کہ یہ کام پورے صوبے میں پہلی بار ثانوی تعلیمی بورڈ نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مانیٹرنگ کا دائرہ کار ہم سالانہ امتحانات میں بھی مزید بڑھائیں گے تاکہ نقل کے رجحان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور مافیا کی سرگرمیوں کو ناممکن بنا کر طلباء و طالبات کے مستقبل کو روشن بنا سکیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.