انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کا آغاز

29 Nov, 2018 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2018ء بروز ہفتہ 15دسمبر 2018ء سے شروع ہورہے ہیں۔ بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/178/2018 کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے امتحانات بروز ہفتہ 15دسمبر 2018ء سے شروع ہورہے ہیں۔ شام کی شفٹ میں ہونے والے یہ امتحانات دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک منعقد ہوں گے۔

Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: