انتہائی خوبصورت پریانکا کو دلہن بنا دیکھ کر نک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔۔ سب کے سامنے کیا کام کر ڈالا؟ جان کر پاکستانی مرد یقین نہیں کریں گے

06 Dec, 2018 روزنامہ اوصاف

ممبئی (آن لائن) نامورامریکی گلوکارنک جونز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورخوشی کے مارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔۔ پیپلز میگزین نے نک اور پریانکا کی مسیحی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا سفید عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ شادی کے مقام کی طرف جارہی ہیں۔

ویڈیومیں دلہا نک جونز اپنی دلہن کا انتظار کررہے ہیں اس موقع پر ان کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔ نک جونزپریانکا کو عروسی لباس میں اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو چھلک پڑے نک جونز کی آنسو صاف کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: