فیاض الحسن چوہان کو نواز شریف پر تنقید مہنگی پڑی گئی

06 Dec, 2018 اب تک
فیاض الحسن چوہان کو نواز شریف پر تنقید مہنگی پڑی گئیلاہور: (06 دسمبر 2018) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو نواز شریف پر تنقید مہنگی پڑی گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے مخالفین پر جارحانہ انداز اپنایا تو نوجوان لیگی قائدین پر تنقید برداشت نہ کر پائے اور صوبائی وزیر کی تقریر کے دوران شیم شیم کے نعرے  لگانے لگے۔قومی یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس لاہور کے ٹاؤن ہال میں منعقد کیا گیاْ صوبائی وزیر اطلاعات نے یوتھ اجلاس سے خطاب کے دوران شریف خاندان اور لیگی ادوار کو تنقید کا نشانہ بنایا تو فیاض الحسن چوہان کو لینے کے دینے پڑ گئےْفیاض الحسن چوہان بھی نوجوانوں کی بات کا برا مان گئے۔ شریف خاندان پر گھن گرج کے ساتھ الفاظ کے تابڑ توڑ حملے کر کے غصے کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے ساتھ ناانصافی اور بددیانتی کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، واویلہ کرنے سے جان نہیں چھوٹنے والی۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں