معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو یو اے ای میں گرفتار

06 Dec, 2018 نیو
دبئی : معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں متحدہ عرب امارات میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں یو اے ای میں گرفتار کر لیا گیا ہے، سترہ سالہ برازیلی ماڈل کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں درخواست کے بعد بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ گلوکار میکا سنگھ کی ٹیم کے رکن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ میکا سنگھ کو یو اے ای میں حراست میں لے لیا گیا اور ان پر ایک ماڈؒل کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ بھارت کے متحدہ عرب امارات میں سفیر نودیپ سنگھ سوری نے بھارتی گلوکار میگا سنگھ تک سفارتی رسائی کی درخواست دی ہے جس کو منظور کر لیا گیا ہے ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: