حکومت نے ایک نہ سنی، صنعتکاروں کو اربوں کا نقصان

07 Dec, 2018 چینل24

فیصل آباد(24نیوز) تبدیلی کے دعوے دعوے ہی رہے ، سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں صنعتکاروں کے دو سو ستر ارب روپے پھنس گئے ، اربوں ڈالر کی ایکسپورٹ کرنے والے ایکسپورٹرز شدید پریشان ، کوئی وعدہ وفا نہ ہوا۔

ضرور پڑھیں

فیصل آباد پاکستان کا معاشی حب ہے کپڑے کی صنعت اور ایکسپورٹ میں سب سے زیادہ حصہ ہونے کے باوجود یہ شہر حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔فیصل آباد میں وفاقی وزیر خزانہ کا دورہ بھی صنعتکاروں کے لئے کار آمد ثابت نا ہوسکا۔پی ٹی آئی کی ٹیکسٹائل پالیسی کے مطابق سیلزٹیکس کی مد میں صنعتکاروں کے ریفنڈز جاری ہونے تھے جوکہ تاحال نا ہوسکے۔اس وقت پنجاب بھر کے صنعتکاروں کے 270 ارب روپے کے ریفنڈز واجب الادا ہیں جوکہ وعدےکے باوجود جاری نہیں کیے جاسکے۔

صنعت کاروں کاکہناہے اگرحکومتی وعدےکےمطابق سیلزٹیکس ریفنڈزجاری نہ کیے گئے توٹیکسٹائل انڈسٹری کومالی طورپرشدیدنقصان پہنچ سکتاہے۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: