جانسن اینڈ جانسن نے اپنی ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں

11 Jan, 2019 سماء نیوز
جانسن اینڈ جانسن نے اپنی دو درجن سے زائد ادوایات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی ادارے جانسن اینڈ جانسن نے اپنی دو درجن سے زائد ادوایات کی قیمتیں بڑھا دیں۔ کمپنی کی جانب سے جن دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ان میں سورائسس کے علاج کی دوا ’’اسٹیلارا‘‘،پروسٹیٹ کینسر کی دوا ’’زیٹیگا ‘‘اور خون پتلا کرنے کی دوا ’’زیریلٹو‘‘ شامل ہیں۔ امریکا میں رواں ماہ کے شروع میں سیکڑوں ادویہ ساز اداروں نے اپنی 490 سے زائد ادویات کے نرخ دوگنا تک بڑھائے تھے۔ جانس اینڈ جانسن نے اپنی دو درجن ادویات کے نرخ 6سے7 فیصد تک زیادہ کیے ہیں۔ ترجمان ارنی نیوٹز کے مطابق ادارہ رواں سال میں اس کے بعد قیمتیں بڑھانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ امریکا میں انسولین کے نرخوں میں 4.4 فیصد سے 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: