ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور اہلیہ کی 25 برس بعد راہیں جدا ہو گئیں

11 Jan, 2019 92 نیوز

 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص اور ایما زون کے بانی جیف بیزوز اور اہلیہ کی 25 برس بعد راہیں جدا ہو گئیں۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جیف نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار کی اہلیہ میں دلچسپی لے رہے ہیں جس پر ایمازون کے بانی کی اہلیہ نے انہیں متنبہ بھی کیا مگر وہ نہیں مانے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیف بیزوز کے اثاثوں کی مالیت 137 ارب ڈالرز ہے، اگر میکنزی نے ریاستی اصولوں کے تحت طلاق لینے کا فیصلہ کیا تو ایمازون کے مالک کو 50 فیصد اثاثوں سے محروم ہونا پڑے گا جس کے بعد ایمازون کے مالک کمپنی کی ملکیت سے محروم ہوجائیں گے جبکہ اُن کی اہلیہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: