برطانیہ یورپ سےعلیحدہ ہوگا یا نہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں بحث جاری

11 Jan, 2019 اب تک
برطانیہ یورپ سےعلیحدہ ہوگا یا نہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں بحث جاریلندن:(11 جنوری 2019) برطانیہ یورپ سےعلیحدہ ہوگا یا نہیں۔برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل پربحث جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے یورپ سے علیحدہ ہونے سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزیٹ ڈیل پر بحث جاری ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنےکے لیے ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے۔جیریمی کاربن کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرا لیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔واضح رہے کہ برطانیہ کو 29 مارچ 2019ء کو طے شدہ تاریخ پر یورپی یونین سے نکلنا ہے۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Abbtakk World Brexit deal British Parliment england

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں