سندھ اسمبلی: حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی

11 Jan, 2019 اب تک
سندھ اسمبلی: حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامیکراچی: (11 جنوری 2019) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ہوا، وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن کی جانب سے صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور سے ان کی وزارت سے متعلق سوال کئے گئے، جس کا وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے صوبائی وزیر سے پوچھا کہ صوبے میں کتنے آئی ٹی سینٹر کام کررہے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دینے کے بجائے انہیں کہا کہ آج آپ کیا کھا کر آئیں ہیں۔جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا، اس دوران ڈپی اسپیکر ارکان کو خاموش کراتی رہیں،تاہم ارکان اسمبلی نے ان کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تلخ کلامی جاری رکھی، بعد ازاں اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔اپوزیشن کے بائیکاٹ کافائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت نے زکوۃ وعشر ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Karachi Pakistan pakistan news
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: