جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقی کی بڑے ہدف کی طرف پیش قدمی

11 Jan, 2019 ڈان نیوز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے ابتدا میں وکٹ گنوانے کے بعد بھی بڑے اسکور کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں سیریز کے تیسرے اور آخر ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم کے کپتان 6 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کا شکار بنے جس کے بعد آئیڈن مارکرام اور ہاشم آملہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےے ٹیم کا اسکور 132 رنز تک پہنچا دیا۔

ٹیم میں واپسی کرنے والے فہیم اشرف نے اپنی 90 رنز بنانے والے آئیڈن مارکرام کو آؤٹ کیا، تاہم جنوبی افریقی بلے بازوں کی محتاط انداز میں بیٹگن جاری ہے۔

میزبان کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے اور پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرکے پاکستان کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس کے جیتنے یا ہارنے سے فرق نہیں پڑتا، تاہم وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے اور اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی انتخاب کرتے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے کپتان پابندی کی وجہ سے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر رہے جبکہ ان کی جگہ پر زبیر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے 100ویں کھلاڑی ہیں۔

ادھر ابتدائی 2 میچز اور سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں بھی آخری ٹیسٹ میچ میں 3 تبدیلی کی گئی ہیں۔

اوپنگ بیٹسمین فخر زمان، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور شاہین آفریدی کی جگہ پر فہیم اشرف، شاداب خان اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، محمد عامر اور محمد عباس بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ٹیم کے قیادت ڈین ایلگر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زبیر حمزہ، ہاشم آملہ، آئیڈن مارکرام، تھیونس ڈی برائن، ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، ویرون فلینڈرز، گیگیسو ربادا، ڈیل اسٹین اور ڈوان اولیفیر شامل ہیں۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: