خورشید شاہ کا حکومت کو منی بجٹ نہ لانے کا مشورہ

11 Jan, 2019 اب تک
خورشید شاہ کا حکومت کو منی بجٹ نہ لانے کا مشورہاسلام آباد:(11 جنوری 2019) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منی بجٹ لانے سے گریز کریں، کیونکہ اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماخورشید شاہ نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی،ملاقات میں پارلیمانی امورسمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے قانون سازی کے لئے اپوزیشن سے تعاون کی درخواست کرتے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوامی مفاد کے لئے قانون سازی ناگزیر ہے،اپوزیشن قائمہ کمیٹیوں کو فعال کرنے کے لئے بھی تعاون کرے۔ملاقات میں سابق اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے حمایت کی یقین دہانی کراتے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہے،تاہم انہوں نے حکومت کو منی بجٹ نہ لانے کا مشورہ دیتے کہا کہ اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan advises not to present mini budget Islamabad] Khursheed Shah meets Asad Qaisar Pakistan pakistan news

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں