ٹینس سٹار اینڈی مرے کا ٹینس کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

11 Jan, 2019 92 نیوز

 کینبرا (92 نیوز) ٹینس سٹار اینڈی مرے نے ٹینس کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق عالمی نمبر ایک رواں سال آسٹریلین اوپن کے بعد ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے لیں گے۔

31سالہ کھلاڑی نے انجری کی وجہ سے اپنا ٹینس کیرئیر جلدی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرے نے کزشتہ سال کولہے کی سرجری کے باعث اپنا سیزن بھی ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ انھیں کب اس درد سے نجات ملے گی۔ اسی وجہ سے انھوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلین اوپن کے پریکٹس میچ میں ورلڈ نمبر وَن جوکووچ نے مرے کو چھ ایک اور چار ایک سے شکست دی۔ اینڈی مرے دو بار ویمبلڈن اور ایک بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں