جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

11 Jan, 2019 اب تک
جوہانسبرگ ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہجوہانسبرگ:(11 جنوری 2019)پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پروٹیز کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخر زمان، یاسر شاہ اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ فہیم اشرف، شاداب خان اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ابتدائی دو میچوں میں شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور اب پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔پروٹیز ٹیم کی قیادت ڈین ایلگر کے سپرد ہے کیونکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے سنچری میکر اور سیریز ونر کپتان فاف ڈوپلیسیز سلو اوور ریٹ پرایک میچ کی پابندی کا شکار ہیں۔یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 2016 میں مقابل ہوئی تھیں، مہمان ٹیم اس میچ میں اپنی تاریخ کے کم ترین ٹوٹل 49 پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جنوبی افریقا نے یہاں گزشتہ میچ آسٹریلیا کے خلاف مارچ 2018 میں کھیلا اور 492 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Abbtakk sports Pakistan South Africa win the toss and elect to bat first.
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: