نواز شریف کے معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا جاریا: مریم نواز

11 Jan, 2019 نوائے وقت

  مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ڈاکٹر کو سارے دن کی کوشش کے باوجود ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ہاتھ میں تکلیف کا ہونا دل کا درد بھی ہوسکتا ہے، والد  کو ان کے معالج سے معائنہ کرانے کی ضرورت ہے جو ان کی پیچیدہ میڈیکل ہسٹری سے واقف ہیں لیکن پورے دن کی کوشش کے باوجود ڈاکٹر کو میاں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

.

MNS’s cardiologists have been trying to get access to him all day but permission not granted. He has pain in the arm which is most likely to be angina. He needs to be examined by the doctors who are privy to his complicated medical history.

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 11, 2019 دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنمااحسن اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہنا تھاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر شدید تشویش ہے - سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کو کچھ ہوا تو وزیر اعظم،وزیر اعلی، سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے-حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولتوں سے دانستہ طور پر محروم رکھ رہی ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر شدید تشویش ہے - سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کو کچھ ہوا تو وزیر اعظم،وزیر اعلی، سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے-حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کو طبی سہولتوں سے دانستہ طور پر محروم رکھ رہی ہے 

— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 11, 2019


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں