فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات کو سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک سائنس اور جنرل ریگولر و پرائیویٹ ضمنی امتحانات 2018کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات کو کہا ہے کہ وہ سالانہ امتحانات2019 میں شرکت کرنے کیلئے اپنے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 16جنوری سے یکم فروری تک جمع کرا سکتے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ تمام ریگولر طلبہ اپنے امتحانی فارم اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے،تاہم پرائیویٹ طلبہ اپنے فارم متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق امتحانی فارم4 سے11 فروری تک200روپے لیٹ فیس، 12سے18فروری تک 500روپے لیٹ فیس جبکہ19سے 28فروری تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات فارم نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.