پاکستان ٹیلی ویژن کےنامور اداکار انتقال کر گئے

18 Jan, 2019 چینل24

کراچی(24نیوز) معروف اداکار گلاب چانڈیو کراچی میں انتقال کر گئے، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اداکارگلاب چانڈیو نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، کچھ دن پہلے بیمار ہو ئےتھے جس پر ان کو ہسپتال داخل کیا گیا تھا، اچانک طبعیت پھر بگڑ گئی جس سے ان کی صحت میں کو افاقہ نہ آیا اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئے، انہوں نے جب پاکستانی ڈراموں میں اپنے کام کا آغاز کیا تو وہ ٹیلی ویژن کی دنیا کاایک سنہری دور تھا، اکثر منفی کردار کارول نبھایا۔

گلاب چانڈیو  نے300سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 6فلموں میں بھی کام کیا،سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور 2014 میں وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے، گلاب چانڈیو کی آخری فلم باکسر شاہ حسین کی زندگی پر بننے والی بائیو پک فلم”شاہ“تھی،اداکار گلاب چانڈیو کافی عرصے سے علیل تھے،ان کی تدفین ان کے آبائی شہر نواب شاہ میں کی جائے گی۔

انہوں نے"چاند گرہن" ڈرامہ میں بہترین اداکاری کی جس کی بدولت وہ شوبز کی دنیا میں بہت مقبول ہوئے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں