افغان طالبان کااکیلےامریکا کے ساتھ مذاکرات سےانکار

18 Jan, 2019 چینل24

کابل ( 24 نیوز ) افغان طالبان کااکیلےامریکا کے ساتھ مذاکرات سےانکار، افغان طالبان نے سعودی عرب قطر اور پاکستان کو بھی مذاکرات میں بیٹھنےکاکہہ دیا، امریکا کے ساتھ ابوظہبی طرز پر مذاکرات کےلیےتیار ہیں، مذاکرات کاایک اوردوراسلام آبادمیں جلد ہونےکاامکان ہے۔

افغان مفاہمتی عمل سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے پاکستانی تجویز کا جواب دے دیا، افغان طالبان نے اکیلے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا۔ مذاکرات کا اگلا دورپاکستان میں ہوگا اوراس میں سعودی عرب اورقطرکی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان آج یا کل متوقع ہے۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: