ایمان علی کا میجر عزیز بھٹی کے پوتے سے شادی کا فیصلہ

19 Jan, 2019 چینل24

لاہور(24 نیوز)معروف اداکارہ ایمان علی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر دیا ، انسٹاگرام پراپنے ہونے والے شوہر بابر بھٹی کی تصویر بھی شیئر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی شادی کی خوشخبری سنانے کیلئے سماجی رابطے کی معروف  سائٹ انسٹا گرام کا سہارا لیا او اپنے ہونے والے شوہر بابر بھٹی کے ساتھ تصویر شیئر کر دی جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے ۔

View this post on Instagram The one @babarbhatti

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial) on Jan 17, 2019 at 4:13am PST

اس سے قبل معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں لکھا کہ  ہم ایمان علی کی ڈھولکی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں ڈانس ڈائریکٹر اور دیگر اداکار بھی نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram Iman Ali is getting married ???? and it’s time to dance. #iman #lahoreVsBedian #hsy #friends #dancepractice #shadi #beautiful #smile @imanalyofficial @theworldofhsy #hsyfit

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy) on Jan 16, 2019 at 11:43am PST

واضح رہے کہ اداکارہ کی عمر اس وقت 38 برس ہے اور وہ معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں جبکہ بابر بھٹی 1965 کی جنگ میں نشانِ حیدر کے اعزاز سے نوازے جانیوالے شہید میجر عزیز بھٹی کے پوتے ہیں۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: