امتحانی فارمز سمیت تمام فارمز بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ امتحانی فارمز سمیت تمام زیراستعمال فارمز بورڈ کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق طلباء کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے انٹربورڈ کے زیراستعمال تمام فارم بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں جبکہ فارمز کی فیس کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 جمع کروانے کی سہولت پہلے ہی متعارف کروائی جاچکی ہے، اس حوالے سے کالجوں کی انتظامیہ اور طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ فارم بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے دیئے گئے سائز کے پیپر پر پرنٹ کر کے بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

 بورڈ کے اسٹاک میں موجود پرانے فارم ختم ہونے کے بعد نئے فارمز ہی استعمال کیے جائیں گے۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.