جنوبی افریقا کے خلاف سیریز: عامر کی 4 ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی کا امکان

24 Jan, 2019 روز ٹی وی

پاکستانی ٹیم انتظامیہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو کھلانے پر غور کررہی ہے۔ ان کی چار ماہ بعد پاکستان ون ڈے ٹیم میں واپسی ہورہی ہے۔

عامر نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل گذشتہ سال 23 ستمبر کو ایشیا کپ کے دوران کھیلا تھا جس کے بعد ان کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

میزبان جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم میں فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کو شامل کیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ایک ایک سے برا بر ہے۔

توقع ہے کہ جمعے کو سینچورین میں ہونے والے میچ میں وہ فہیم اشرف کی جگہ کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ محمد عامر پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد سے پاکستانی ٹیم کا تینوں فارمیٹس میں مستقل حصہ رہے ہیں۔

تاہم جون 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف اوول میں تین وکٹوں کے شاندار اسپیل کے بعد سے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ آخری دس ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں صرف تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے تھے جبکہ آخری پانچ ون ڈے میچوں میں انہیں کوئی بھی وکٹ نہیں مل سکی ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں