پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے:وزیراعلی پنجاب

24 Jan, 2019 نوائے وقت

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت پولیس اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دے چکی ہے،اصلاحات کےذریعے ہی پولیس پرعوام کا اعتماد بحال ہوگا، کمیٹی جلد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی،سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے۔


 
« مزید خبریں