دنیا بھر میں جی میل سروس ڈاؤن، لاکھوں افراد ای میلز تک رسائی سے محروم

image

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں منگل (29 جنوری) کی شام گوگل کی جی میل سروس ’جی میل‘ نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ای میلز تک رسائی سے محروم ہوگئے۔

جی میل ویب سائٹ اور ایپ سروس ڈاﺅن ہوگئی اور صارفین مسلسل لوڈ کرنے کی کوشش میں ناکامی کا سامنا کرتے رہے۔

صارفین کو ای میلز اوپن کرنے کی کوشش میں ایک عجیب ایرر 404 کا سامنا کرنا پڑا۔

404 ایک ایرر ہے، مطلوبہ یو آر ایل سرور میں مل نہیں رہا، ہم بس یہی جانتے ہیں'۔ اس پیغام کے ساتھ ایک ٹوٹے ہوئے روبوٹ کی تصویر بھی دی گئی تھی۔

ویب سائٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر کے مطابق اس طرح کے مسائل کا سامنا دنیا بھر میں صارفین کو کرنا پڑا تاہم مغربی یورپ میں زیادہ مسئلہ سامنے آیا، جس کی ممکنہ وجہ اس وقت وہاں زیادہ صارفین کا آن لائن ہونا تھا۔

گوگل سپورٹ پیج میں شائع بیان کے مطابق 'جی میل کے مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے، ہم اس تکلیف پر معذرت کرتے ہیں اور آپ کے تحمل اور سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں'۔

جب صارفین کو اس مسئلے کا سامنا ہوا تو گوگل نے بیان جاری کیا تھا کہ وہ اس مسئلے سے واقف ہے اور اسے حل کرنے کی کوشش کے ساتھ صارفین کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ مسئلہ کس وجہ سے پیش آیا تھا۔

 


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.