خاتون اول نے طلاق مانگ لی

10 Feb, 2019 روزنامہ اوصاف

میکسیکوسٹی (ویب ڈیسک )میکسیکو کی خاتون اول انجلیکا ریویرا نے انسٹا گرام پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں‌ نے اپنے شوہر اور سابق صدر انریکی بینیا نییٹو سے طلاق مانگ لی ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر بینیا نییٹو چھ سال میکسیکو کے صدر رہے۔ ان کی مدت صدارت گذشتہ برس نومبر میں ختم ہوگئی تھی۔ بینیا نییٹو اور ریویرا سنہ 2010ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےتھے۔ رویرا ٹیلی ویژن چینل پر اینکر ہیں جب کہ شادی کے وقت ان کے شوہر ایک ریاست کے گورنر تھے۔ یہ دونوں کی دوسری شادی تھی۔ دونوں کی پہلی شادیوں سے بھی بچے ہیں۔گذشتہ چند

برسوں کےدوران دونوں میں اختلافات کی خبریں آتی رہی ہیں۔ ان خبروں میں‌بعض اوقات طلاق کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں تاہم دونوں کے خاندانی ذرائع طلاق کی خبروں کی تردید کرتےرہےہیں۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔انچاس سالہ ریویرا نے گذشتہ روز انسٹا گرام پر پوسٹ اپنے بیان میں لکھا کہ یہ خبر میرے اور میرے بچوں کے لیے باعث افسوس ہے کہ میں اب طلاق لے رہی ہوں۔ میں تمام طاقت، قوت اور محبت نیک ماں بننے پرمرکوز ہوگی۔ میں اپنی پیشہ وارانہ زندگی کی طرف لوٹنا چاہتی ہوں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں