پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاک آسٹریلیا سیریز کے شیڈول کا اعلان

11 Feb, 2019 اب تک
پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاک آسٹریلیا سیریز کے شیڈول کا اعلانلاہور: (10 فروری 2019) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک آسٹریلیا سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ شیڈول کے مطابق سیریز کے دوران پانچ ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔مارچ میں پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز یواے ای میں ہی کھیلی جائے گی۔ تاہم آسٹریلیاکے سیکیورٹی ماہرین ایچ بی ایل پی ایس ایل فور کے دوران پاکستان آئیں گے اوریہاں سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیں گے۔ جس کی رپورٹ کی بنیاد پرمستقبل میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کادورہ کرے گی۔پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کااعلان کر دیا ہے۔ جس کے میچزبائیس سے اکتیس اکتوبرتک کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے ابتدائی دو میچز بائیس اور چوبیس مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ستائیس کو تیسرا ون ڈے ابوظہبی میں ہوگا۔ انتیس اوراکتیس مارچ کوسیریز کے آخری دومیچز کی میزبانی دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔پاکستان نے آسٹریلیا سیریز میں چند سینئر پلیئرز کو آرام کا موقع دیکر نوجوان کرکٹرز کو آزمانے کا فیصلہ کیاہے۔ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں پانچ میچوں کی سیریز میں ورلڈ کپ کی ٹیم ہی کھیلےگی۔ 10-02-2019 10022019 Abbtakk sports Pakistan Sports sports news پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاک آسٹریلیا سیریز کے شیڈول کا اعلان

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں