پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 325 سے زائد پوائنٹس کی کمی

11 Feb, 2019 نوائے وقت

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 325 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

دوپہر ڈیڑھ بجے رپورٹ فائل کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 561 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز اچھا ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 76 پوائنٹس تک پہنچا تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

ضرور پڑھیں: حمزہ شہباز کی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست

کاروبار کے دوران 46,356,880  شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,833,345,606 بنتی ہے۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں