ویمن کرکٹ میچ ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 160رنز کا ہدف

11 Feb, 2019 92 نیوز

دبئی ( ویب ڈیسک ) آئی سی سی ویمن چیمپئن  شپ  میں ویسٹ انڈیز  نے  پاکستان کو 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر  پہلے کھیلنے کا فیصلہ  کیا۔ اوپنر کیسیا  ڈیانا بیگ کی گیند پر بغیر  کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئیں جب کہ ساتھی اوپنر ڈینڈرا ڈوٹن 28 رنز بنا کررن آؤٹ ہوئیں ۔

شیمین کیمپبلی 26 اور چیڈیئن نیشن 3رنز بناکر پویلین لوٹیں ۔نتاشہ مکلین 2،چینلی ہینری 6 رنز بناکر چلتی بنیں ۔

کپتان سٹیفنی ٹیلر نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  اور ڈیانا بیگ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئیں ، ایفی فلچر 21 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ۔

ویسٹ انڈیز کی  6 کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ  ہو سکیں  اور پوری ٹیم 47.3اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو 10 اوورز میں 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کر کے کامیاب باؤلر رہیں جب کہ ڈیانا بیگ نے 8اوورز میں 42 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

ثنا میر ،کائنات امتیاز اور عالیہ ریاض نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں