پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پشاور زلمی کے کرکٹرز کی دبئی روانگی

image
پشاور زلمی کے پاکستانی کرکٹرز آج اپنے شہروں سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے ۔۔کامران اکمل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہوں ، اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

 فاسٹ باولر عمید آصف نے کہا کہ ُپشاور زلمی پی ایس ایل فور کے لیے پوری طرح تیار یے۔ فینز پشاور زلمی کے لیے دعاکریں۔ نوجوان کرکٹرز نبی گل اور ابتسام شیخ نے بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔پشاور زلمی کے مینجر ارشدخان کا کہنا ہے کہ کپتان ڈیرن سیمی دبئی میں موجود، دیگر غیر ملکی کرکٹرز بھی جلد زلمی اسکواڈ جوائن کریں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.