پنجاب میں بائیس فروری سے ہیلتھ انشورنس کارڈز کی تقسیم کا اعلان

11 Feb, 2019 اب تک
پنجاب میں بائیس فروری سے ہیلتھ انشورنس کارڈز کی تقسیم کا اعلانلاہور: (11 فروری 2019) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں بائیس فروری سے ہیلتھ انشورنس کارڈز کی تقسیم کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب سے ہیلتھ انشورنس کارڈز کی تقسیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ مارچ کے آخر تک آٹھ لاکھ جبکہ رواں سال کے اختتام تک باہتر لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈذ تقسیم کر دئیے جائیں گے، جس سے مجموعی طور پر ساڑھے تین کروڑ شہری مستفید ہوسکیں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کے ذریعے شہری نیورو اور عارضہ قلب سمیت نو بڑی بیماریوں کا علاج پینل اسپتالوں سے کروا سکیں گے، جبکہ مریض کو اسپتال لانے کیلئے کرائے کی مد میں ایک ہزار اور وفات کی صورت میں تدفین کیلئے دس ہزار کا الاؤنس بھی دیا جائے گا۔11-02-2019 11022019 Abbtakk Health AbbTakk News Abbtakk Pakistan LAHORE Pakistan pakistan news Yasmeen Rashid پنجاب میں بائیس فروری سے ہیلتھ انشورنس کارڈز کی تقسیم کا اعلان
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: