کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

11 Feb, 2019 اب تک
کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گااسلام آباد: (11 فروری 2019) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بحالی کیلئے مالی سپورٹ پیکیج اورگوادر کی بندرگاہ اورگوادر کی فری زون کیلئے مراعاتی پیکیج پرغورکیا جائے گا۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بحالی کیلئے مالیاتی سپورٹ پیکیج پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں گوادر کی بندرگاہ اور گوادر کی فری زون میں سرمایہ کاری کیلئےمراعات کے پیکیج پر غور کیا جائے گا۔ وزارت پٹرولیم کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹنگ کیلئے نئے لائسنس جاری کرنے کے قواعد و ضوابط پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ماچھکے تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے پر غور کیا جائے گا۔ رواں سال کپاس کی مقامی پیداوار بڑھانے کے منصوبے پر غور کیا جائے گا۔Asad Umar ECC Gawadar PIA

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں