کشمیر، فلسطین کے مسائل کا حل سعودی عرب کے ساتھ مل کر نکالیں گے: نورالحق قادری

11 Feb, 2019 اب تک
کشمیر، فلسطین کے مسائل کا حل سعودی عرب کے ساتھ مل کر نکالیں گے: نورالحق قادریاسلام آباد: (11 فروری 2019) وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ یمن، افغانستان، کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل دونوں ممالک پاکستان اور سعودی عرب مل کر نکالیں گے۔اسلام آباد میں پاک سعودی دوستی پر منعقدہ اظہار تشکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی ولی عہد ایک طویل عرصے بعد پاکستان آرہے ہیں۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور ان کے اس دورے کے  خطے پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اہمیت سے کسی سیاسی جماعت یا مکتبہ فکر کی دو رائے نہیں ہیں۔  کشمیر، مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان اور سعودی عرب ایک پیج پر ہیں۔11-02-2019 11022019 AbbTakk News Abbtakk Pakistan ISB Islamabad] Noor ul Haq Qadri Pakistan pakistan news کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل سعودی عرب کے ساتھ مل کر نکالیں گے: نورالحق قادری
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: