گڈ گورننس اور شفافیات کی نئی مثال قائم کریں گے جر م کرنیوالا اب سز ا سے بچ نہیں سکتا:چوہدری محمد سرور

11 Feb, 2019 نوائے وقت

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور شفافیات کی نئی مثال قائم کریں گے ,جر م کرنیوالا اب سز ا سے بچ نہیں سکتا ,معاشی اصلاحات ملکی ترقی اور خوشحال کی ضمامن ثابت ہوں گی,وزیر اعظم عمران خان کا ہر فیصلہ ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا, قومی امنگوں کے مطابق ہی تمام اقدامات کیے جائیں گے ۔ وہ آج گور نر ہائوس لاہو ر میں تحر یک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیا نہ کے ہمراہ ملاقات کر نیوالے تحصیل بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کے صدرسخاوت علی فتیانہ اور جنرل سیکرٹری رائے فضا حسین اور دیگر وکلاء سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے. گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں شفاف احتساب قومی امنگوں کی تر جمانی ہے جس نے بھی قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا ہے اس کو اب قوم کے سامنے حساب دینا ہی پڑ یگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جسکے لیے عدالتی نظام میں اصلاحات سمیت جو بھی ضروری اقدامات ہیں حکومت اس کیلئے تمام وسائل استعمال کر یں گی ,وکلاء کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو30ہزار ارب سے زائد کا مقروض کر دیا ہے اور ملکی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ بھی ایسی حکومتوں کی بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے ,تحر یک انصاف نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا مگر اسکے باوجود ہماری حکومت نے معاشی اصلاحات جیسے اقدامات سے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کا آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں شفافیات اور میرٹ کے حوالے سے د د ٹوک پالیسی بنا چکی ہے اس لیے اب کسی سفارش کے بغیر ہی تمام فیصلے کیے جائیں گے اور ملک میں حقیقی معنوں میں عوامی حکمرانی قائم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک میں کر پشن 'مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پیدا ہوئے مگر ہم قوم کو ان سے مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کر یں گے.


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: