سونے کی اونچی چھلانگ ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟شادی کے خواہشمندلڑکے ،لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا

11 Feb, 2019 روزنامہ اوصاف

کراچی(آن لائن)سونے کی اونچی چھلانگ ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟شادی کے خواہشمندلڑکے ،لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا۔۔۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67850روپے ہوگئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافے سے 1315ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150روپے اور128روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے

کی قیمت بڑھ کر67850روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر58170روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت10روپے گھٹ کر870روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8روپے 57پیسے گھٹ کر 745روپے88 پیسے پرمستحکم رہی۔


 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: